Main Aik Mian Hoon

500.00

تحریر: پطرس بخاری
تصاویر: عائشہ مسعود

یوں تو ہم نے میٹرک اور انٹرمیڈئیٹ میں اردو انگریزی کے شاعروں اور نثر نگاروں کے ناموں کے رٹے لگائے، لیکن کچھ نام ایسے ضرور ہیں جو پڑھائی سے فارغ ہونے کے باوجود ذہن سے
نہ جا سکے۔ ان کی تحریریں بعد میں بھی زندگی میں گونجتی رہیں۔ ان میں ایک نام پطرس بخاری (سید احمد شاہ ۸۹۸۱ء۔۸۵۹۱ء) کا بھی ہے۔ اگر اردو ادب کے مشہور اُدباء کی فہرست مرتب کی جائے تو مزاح نگاری میں پطرس کے بغیر یہ فہرست نا مکمل رہے گی۔ ان کے مضامین مزاح سے اٹے پڑے ہیں اور حیران کن طور پر آج بھی ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے یہ ابھی کل ہی لکھے ہوں۔ اردو ادب میں اتنا بڑا نام ہونے کے باوجود آج کل کی پود ان سے نا آشنا ہے۔ اس کی بڑی وجہ ڈیجیٹل میڈیا کی ناگہانی لہر ہے جو ہماری علمی و ادبی روایات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مسلسل نئے کی تلاش میں بھٹک رہی ہے۔ اسی نا آشنائی کو کم کرنے کے لیے یہ کاوِش پیش خدمت ہے، جس میں پطرس کے مضمون“ میں ایک میاں ہوں ”کو تصویری شکل دی گئی ہے، تاکہ اس سے بچے اور بڑے دونوں لطف اندوز ہو سکیں۔ اُمید ہے اس کاوِش
سے لوگ ماضی کو ایک نئے رنگ میں دیکھ سکیں گے اور اس سے اپنے رشتے کو گہرا اور مضبوط بنا سکیں گے۔ اس حوالے سے آپ کی آراء انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

SKU: CLF-03-BK-20 Category:

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Main Aik Mian Hoon”

Your email address will not be published. Required fields are marked *